‌‌‌‌لاہور میں نوجوان لڑکی کی پر اسرار ہلاکت معمہ بن گئی۔

ذرائع کے مطابق رابعہ نصیر کی نعش آج دوپہر مال روڈ پر واقع لاہور کے معروف ہوٹل کے بیت الخلا سے ملی جسے بغیر پولیس کو اطلاع کیے لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔



رابعہ کے سر میں گولی ماری گئی تھی۔ خون میں لت پت لاش اسپتال پہنچا کر ہوٹل کے اہلکار اسپتال سے چلے گئے۔ تا ہم اسپتال انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے اسپتال پہنچ کر رابعہ نصیر کی لاش کو تھویل میں لیا اور ضروری کارروائی شروع کی۔ رابعہ کے پاس موجود بیگ سے پولیس ذرائع کے مطابق ایک لیڈیز سگریٹ کا پیکٹ، پستول کا میگزین اور تیرہ گولیاں، ایک کالج کارڈ ، ۹۲ روپے نقدی اور چند غیر ضروری اشیاء ملی تحیں جنہیں اندراج کر لیا گیا۔ رابعہ کے پاس سے ایک اینڈرائڈ سمارٹ فون بحی ملا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش قبضہ میں لے کر کچھ ہی دیر بعد لاہور ہی کے میو اسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق ابحی کچح بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

 تفصیلات کے مطابق رابعہ نصیر چار بھائیوں کی اکلوتی بہن ہے جومقامی کالج میں بزنس کی طالبہ تھی۔ مقتولہ رابعہ باٹا پور کی رہائشی ہے تا ہم اس کا تعلق پنجاب کے شہر بھکر سے ہے۔

Post a Comment

Share Your Mind !

Previous Post Next Post