کرپشن آج نہیں ، پاکستان بننے سے پہلے کا مسئلہ ہے، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ گڑہی خدا بخش پہنچے تو انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ کرسی وزار ت سنبھالنے کے بعد ان کی یہ پہلی باضابطہ پریس کانفرنس تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے میرے خلاف نمائندہ کھڑا نہیں کا اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ رینجرز پر حملے کی بات کرتے ہوئے انہوں نے حملہ آوروں کے اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس کو تیار رکھیں گے اور دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ انہں نے رپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا مگر یہ بھی بتا دیا کہ یہ ناسور بہت پرانا ہے اور پاکستان بننے سے پہلے ہی کرپشن شروع ہو چکی تھی۔ پیپلز پارٹی کی سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے دہرایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے اور لوگ اس سے محبت کرتے ہیں۔

Post a Comment

Share Your Mind !

Previous Post Next Post