تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن داتادربار، ریلوے اسٹیشن اورسبزی منڈی سے ملحقہ آبادیوں میں کیا گیا۔سرچ آپریشن کےدوران شہریوں کے شناختی کوائف چیک کئے گئے
ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی ۔ اس موقع پر گھروں سے بھاگنے والے 7 بچوں کو داتا دربار سے بھی تحویل میں لے لیا گیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان بچوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کیا جائے گا ۔