سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم آفتاب احمد کو نارووال سے گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے ۔
ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے منافرت پر مبنی لٹریچر کی تشہیر کر رہا تھا جس کےقبضہ سے کمپیوٹر،سمارٹ فون اور شرانگیز لٹریچر برآمد کر کے تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔