لاہور میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں معمول بن گئیں۔



ایک ہی خاندان کے تین افراد ایک اور اندوہناک واقعے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں اس وقت پیش آیا جب نوجوان لڑکی مقدس نے چارپائی اٹھا کر دیوار کے ساتھ ٹھکانے لگانے کی کوشش کی۔ وہ خاندان کے دوسرے افراد کے ساتح چھت پرسو رہی تھی اور ابھی نیند سے جاگی تھی۔
تا ہم اس کی اس کوشش میں لوہے سے بنی ہوئی چارپائی پاس سے گزرتے گیارہ سو واٹ کے تاروں کو چھو گئی جس سے کرنٹ لگا تو اس کے والد نے مقدس کو بچانے کی کوشش کی۔ باپ کی دیکھا دیکھی چھوٹا بیٹا بھی بچانے کے لیے آگے بڑھا اور یوں ایک ڈومینو افیکٹ پیدا ہوا ۔ جس سے تینوں افراد کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے میں بڑا بیٹا اور ماں بھی زخمی ہوئے تا ہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ 

Post a Comment

Share Your Mind !

Previous Post Next Post